نئی دہلی،5اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا): چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمزنے اب براہ راست بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ مودی حکومت جان بوجھ کربھارت کو جنگ کی طرف ڈھکیل رہی ہے جبکہ بھارت کے وزیر خارجہ سشماسوراج پہلے ہی یہ کہہ رہی ہیں کہ جنگ سے کوئی مسئلہ کا حل نہیں نکل سکتا۔وزیراعظم نریندرمودی بھی اب مذاکرات اوربات چیت کوواحدمتبادل بتارہے ہیں۔ڈاکمامیل کے معاملے پر مسلسل دھمکی دے رہا ہے چین نے ایک مرتبہ پھر بھارت کوبراہ راست چیلنج کر دیاکہ کہا کہ بھارت ایک ایسے ملک کو آگے بڑھا رہا ہے جو اس سے زیادہ طاقتورہے۔یہ بیان چین کے اسی سرکاری اخبار میں گلوبل ٹائمزمیں چھپاہے جس کی وجہ سے گزشتہ 2ماہ سے چین نے بھارت کے ساتھ تنازعہ کھڑاکردیاہے لیکن اب ایک قدم آگے بڑھنے والے گلوبل ٹائمز نے براہ راست بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی پرنشانہ باندھاہے۔گلوبل ٹائمزنے لکھاکہ مودی حکومت کو چین کی فوج کی طاقت کے بارے میں پتہ ہونا چاہئے اور اپنے لوگوں سے یہ جھوٹ بولنا بند کر دینا چاہیے کہ 2017کا بھارت 1962سے الگ ہے۔اگرمودی حکومت نہیں سمجھتی ہے تو وہ بھارت کی ایک ایسی جنگ کی طرف جسے دھکیلے گی جس کو سنبھا لنا بھارت کے بس کی بات نہیں ہے۔